14 جون 2019 - 13:33
روسی دفاعی سسٹم کی خریداری پر امریکہ کی بھارت کو دھمکی

امریکہ نے ہندوستان کو ایک بار پھر روسی دفاعی نظام کی خریداری کے حوالے سے سخت خبردار کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکہ کی معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز نے ایوان نمائندگان کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے سامنے بیان دیتے ہوئے کہا کہ روس سے دفاعی نظام کی خریداری کی صورت میں واشنگٹن اور نئی دہلی کے درمیان دفاعی تعلقات کی سطح کم کر دی جائے گی۔
انہوں نے ہندوستان کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ نئی دہلی کو دفاعی ہتھیاروں کی خریداری اسٹریٹیجک بنیادوں پر کرنا چاہیے۔
نئی دہلی حکومت پر واشنگٹن کے دباؤ میں اضافہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب ہندوستان کی وزارت خارجہ نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ وہ روسی دفاعی نظام  کی خریداری سے دستبردار ہونے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔
 ہندوستان، روس سے پانچ ارب ڈالر سے زیادہ مالیت کے پانچ، ایس فور ہنڈریڈ سسٹم خریدنے کا اردہ رکھتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲